منگلورو :10/جولائی (ایس اؤنیوز) دکشن کنڑا ضلع کے عوام پولس نظام پر اپنا اعتماد کھوتے جارہے ہیں، بے تحاشہ کارستانیوں کو انجام دینے والی انتہا پسندقوتیں اور شرپسندوں کو کانگریس حکومت مشتعل کررہی ہے، بی جے پی اور ہندو تنظیموں کو کانگریس حکومت کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کرنا مجبوری ہونے کا خیال ایم پی نلین کمار کٹیل نے کیا۔
بی سی روڈ پر امتناعی احکامات نافذ ہونے کے باوجود ہندؤوں کے ساتھ ہورہی بے انصافی کے خلاف عوامی قوت کا مظاہر ہ تھا، اس میں شرکت کرنے والوں پر کیس داخل کرنے والی پولس کو شرتھ کے قاتلوں کو گرفتار کرنا ابھی تک ممکن نہیں ہواہے، شرتھ کی نعش یاتر ا پر پتھراؤ کرنا ایک مذموم حرکت ہونے کی بات کہی۔ سنیچر کی رات کتار و میں چرنجیوی نامی نوجوان پر تلوار سے حملہ کیا گیا ہے ، اس موقع پر ایم پی ملزموں کی فوری گرفتاری اور شرتھ کے خاندان والوں کو معاوضہ اداکرنے کامطالبہ کیا۔
دکشن کنڑا ضلع میں جو غیر انسانی کرتوت ہورہے ہیں اس کے لئے ریاستی حکومت ہی راست طورپر ذمہ دار ہے ، ساحلی پٹی پر ہندوتنظیموں کے کارکنان کے قتل کے متعلق این آئی اے کے ذریعے جانچ کرنے کے لئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے درخواست کی گئی ہے۔ ضلع میں کانگریس کارکنان کا سماویش کرنےو الے وزیراعلیٰ کو قانونی نظام کے متعلق میٹنگ انعقاد کرنے کی فرصت نہیں ہونا افسوس ناک ہے۔